
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے پوری قوم نے یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے نہتے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: کمشنر نصیرآباد
پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر محاذ پر سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہے گا
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے پوری قوم نے یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے نہتے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: کمشنر نصیرآباد
نصیر آباد ر پورٹ محمد سلیم رند
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں تمام ضلعی آفیسران سیاسی سماجی سول سوسائٹی کے نمائندوں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات کثیر تعداد میں شریک تھے ریلی اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی سے نکالی گئی جو پریس کلب اللہ ہو چوک سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی پہنچی بعد ازاں اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی کی نگرانی میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں DIG نصیر آباد شہاب اعظیم لہڑی و ڈ پٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحی عمربلوچ اسسٹنٹ کمشنرز غلام حسین بھنگر حدیبیہ جمالی تحصیل دار بہادر خان کھوسہ چیف آفیسر حاجی آزاد خان گرانی اے ڈی ایل جی محمد نواز جتک عبدالروف لہڑی سمیت تمام ضلعی آفیسران شریک تھے
تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی تقریب میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائے گئے جبکہ مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے پوری قوم نے یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اپنے نہتے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور پوری دنیا سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے مظالم کو دیکھ رہی ہے
یکجہتی کشمیر ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں منا کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور یہ بھارت کا مکرو چہرہ پوری دنیا آج دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت وہ دہشت گرد ملک ہے جو اپنے ہی شہریوں پر حملے کروا کر دہشت گردی میں پاکستان کو بد نام کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے اور ان دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو بھارت سے فنڈنگ بھی ہوتی ہے
جو آج پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر محاذ پر سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہے گا ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے تاکہ دنیا کو یہ باور کروایا جا سکے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے عالمی سطح پر بھی پاکستان بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتی برادری پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں انہیں جینے کا حق نہیں دیا جا رہا تقریب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر غلام نبی عمرانی نے بھی بھی خطاب کیا