پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ پرویز خٹک نے عندیہ دے دیا
پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ پرویز خٹک نے عندیہ دے دیا
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا تھا، یہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل گئے تھے۔
زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہنے کوشش کر رہی ہے لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ ایسا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ پر بات کرے تو اس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دینی ہے تو وہ لکھ کر دعوت دیں، فون پر دعوت دینا کوئی طریقہ نہیں ہے، حکمران پالیسی دیں کہ ملک دلدل سے کیسے نکلے گا۔
[…] ٹی آئی کے 43 اراکین سے متعلق،سیکرٹریٹ کا بڑا فیصلہ […]