پی ٹی آئی کے مستعفی 81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض

0 218

پی ٹی آئی کے مستعفی 81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض

گزشتہ روز سی ڈی اے کی کارروائی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کردیں جب کہ بعض نے مہلت لے لی۔

گزشتہ روز اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گے، کارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دونگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی 81 اراکین قومی اسمبلی بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیرکو انتظامیہ کے ذریعے مستعفی اراکین سےلاجز خالی کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 جنوری کو 100 سےزائداراکین اسمبلی کو7 روز میں لاجز خالی کرنےکی ہدایت کی گئی تھی تاہم نوٹس کےباوجود 81 اراکین نے رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.