5 فروی کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے، شیرین زادہ
ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ 5 فروری کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد، دیرپا اور مستقل حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل سے ہی برصغیر میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے مطالبہ آزادی کو دبانے کیلئے انہیں ہمیشہ ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جو قابل افسوس ہے بھارت سرزمین کشمیر پر جبری اور ناجائز فوجی تسلط کو جاری رکھنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو استعمال کر رہا ہے جو انسانیت کی توہین ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کے خاتمے کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔