یواےای میں اب کن پاکستانیوں کو نوکری مل سکے گی؟

0 54

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پاکستانی غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے ملازمت کے مواقع ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ مملکت اب تیزی سے اعلیٰ ہنرمند افرادی قوت کی جانب بڑھ رہی ہے۔فیصل نیاز ترمذی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی ماہرین، بینکرز، مصنوعی ذہانت (AI) کے ماہرین، ڈاکٹرز، نرسز اور پائلٹس کو تربیت دینی ہوگی تاکہ وہ یو اے ای کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کر سکیں۔‘
پاکستان کے لیے بڑا موقع
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ہنر مند افرادی قوت کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر پاکستان اپنی ورک فورس کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرے تو یہ ایک بہترین موقع ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے عالمی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر پاکستانی افراد اعلیٰ مہارت والے شعبوں میں تربیت حاصل کر لیں تو وہ 20,000 درہم یا اس سے زیادہ کی تنخواہ حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ غیر ہنر مند مزدوروں کی 1,000 درہم یا اس سے زائد تنخواہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.