کورونا وائرس، آئی ایم ایف کا 50 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان
نیویارک (این این آئی )آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر 50 ارب ڈالر کی امدادی رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ اس رقم کا بڑا حصہ بلاسود ہوگا اور ان ملکوں کو بھی دیا جا سکے گا جنہوں نے آئی ایم ایف سے کوئی پروگرام نہیں لے رکھا۔عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 12 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔