ڈائریکٹر جنرل فارن سروس اکیڈمی، ندیم ریاض کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0 213

 اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل فارن سروس اکیڈمی، ندیم ریاض نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ وزیر خارجہ نے زیر تربیت افسران کی بہتر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ وزارت خارجہ اپنے افسران کے تربیتی کورسز کے سلسلے میں جدیداصلاحات متعارف کرا رہاہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سر انجام دیں گے۔فارن سروس اکیڈمی، جلد ہی چینی سفارت خانے کی پہلے والی عمارت میں منتقل ہو رہی ہے،یہ عمارت چینی حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کو تحفے میں دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ندیم ریاض حال ہی میں فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوئے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.