اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد 6 ماہ تک عدم اعتماد کیلئے ووٹ نہیں ہوسکتا ،شیخ رشید

0 10

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد 6 ماہ تک عدم اعتماد کیلئے ووٹ نہیں ہوسکتا ،شیخ رشید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد 6 ماہ تک عدم اعتماد کے لیے ووٹ نہیں ہوسکتا ، وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے

، ساری دھول بیٹھ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، جوعمران خان کا حامی ہوگا وہ حق میں ووٹ ڈالے گا ، قومی اسمبلی میں جو مخالف ہوگا وہ مخالفت میں ووٹ دے گا تو سامنے آجائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں 3 اہم فیصلے ہوئے ہیں ، سینیٹ چیئرمین کا امیدوار صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے ، کل پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے جب کہ ہفتے کو وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ لیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.