شوبزمیں کامیابی کیلئے ٹی وی ڈراموںمیں پرفارمنس کیساتھ ماڈلنگ ضروری ہے‘ عائزہ خان
شوبزمیںکامیابی کیلئے ٹی وی ڈراموںمیں پرفارمنس کیساتھ ماڈلنگ ضروری ہے‘ عائزہ خان
لاہور( ویب ڈیسک)ناموراداکارہ عائزہ خان نے کہاہے کہ شوبزمیںکامیابی کیلئے ٹی وی ڈراموںمیں پرفارمنس کے ساتھ ماڈلنگ کرنانہایت ضروری ہے، فنی کیرئیر کے آغازپر فیشن شوز میں پرفارم کیا جس کی وجہ سے جلد ٹی وی سکرین پر آنے کا موقع ملا ۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شادی کے بعد مصروفیات بڑھی جاتی ہیں اوراگر آپ نے پر سکون زندگی گزارنی ہے تو آپ کو شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنے کیلئے شیڈول بنانا ہوگابصورت دیگر آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں ،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے نیک نیتی سے محنت کی ہو اورمجھے اس کا صلہ نہ ملا ہو ۔
[…] ڈیسک) ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر […]
[…] (ویب ڈیسک)ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کے بعد […]