حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا باقی ہے، مولانا حافظ حمداللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا باقی ہے حکمرانوں کے غرور اور انا پرستی دم توڑ چکی ہیں اقتدار بچانے کے لیے در در کی حاضری لگارہے ہیں اقتدار کے خاتمے کے بعد علی بابا اور انکے چالیس چوروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عربیہ قاسم العلوم ضلع قلعہ عبداللہ میں حفاظ کرام کے سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست حافظ عبد القدیم اور دیگر رہنماؤں و مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عمران دور حکومت ناقص پالیسیوں اور نااہلیوں کے حوالے سے یاد رکھی جائینگی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی و بیروزگاری کی چکی میں پسواکر نان شبینہ کا محتاج بنوایا کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈز توڑدئیے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام کے حضور پیش ہونے کی سکت نہیں عوام کی سکون اور خوشیاں چھیننے والوں کو سکون نصیب نہیں ہونگی