شدت پسند کالعدم تنظیموں کو بلوچستان کے حقیقی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں، کور کمانڈر

0 380

کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا جعفرآباد میں گرینڈ جرگہ سے خطاب
کور کمانڈر نے کیڈٹ کالج جعفرآباد کے آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔

جرگہ میں نصیر آباد ڈویژن کے سیاسی اور سماجی قائدین، مقامی انتظامیہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں اقلیتی برادری شامل ہے ۔ معززین میں سپیکر بلوچستان اسمبلی جناب جان محمد جمالی اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران شامل تھے۔ جرگہ کا انعقاد کیڈٹ کالج جعفرآباد میں ہوا کہ جہاں 5 مارچ کو یومِ والدین کی شاندار تقریب ہوئی۔ کور کمانڈر نے کالج کے اساتذہ کو اعلیٰ تعلیمی معیار پر خراج تحسین پیش کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کے والدین کو مبارکباد دی۔ جنرل سرفراز نے صوبے میں پنپتے ہوئے تعلیمی اداروں کو روشن مستقبل کی دلیل قرار دیا۔ کور کمانڈر نے تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے کامیاب افتتاح کا تذکرہ کرتے ہوئے مستقبل میں مزید تعلیمی اداروں کے قیام کی امید ظاہر کی۔

جنرل سرفراز نے کہا کہ جنگیں فوجیں نہیں بلکہ قومیں لڑا کرتی ہیں۔ قوم کی حمایت ہی فوج کی اصل طاقت ہے کور کمانڈر نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے عوام سے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر قائم ہونے والی کمیٹیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

کور کمانڈر نے نصیر آباد ڈویژن کے محب وطن عوام کی امن اور تعلیم و ترقی کے ساتھ لگاؤ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مزید آبی وسائل کی فراہمی کے ساتھ نصیر آباد ڈویژن نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی فوڈ باسکٹ بن سکتا ہے ۔ عوام نے کور کمانڈر کا جرگہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور صوبے اور ملک کے امن و امان اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.