بابر اعظم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،شان مسعود نے بڑا بیان دیدیا

0 128

بابر اعظم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،شان مسعود نے بڑا بیان دیدیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا تھا جس میں فاتح قلندرز کی ٹیم قرار پائی تھی۔

شان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگے گا اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل بھی ملتان اور لاہور کے درمیان ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہیں اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہیں تو آپ بہت اچھا کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے لیکن اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں، جب ہمارے کپتان سرفراز احمد تھے ، تب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب بابر اعظم کے لیے بھی ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ سب سے پہلے لیڈر آتا ہے، ہم سب کا مشترکہ گول پاکستان ہے، ہم بہت سی خبریں دیکھتے ہیں کہ لوگ ٹیم کو ادھر سے اُدھر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہمیں ذاتی طور پر کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.