ملک میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی

0 178

ملک میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی

ملک میں سردیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن انڈوں کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو سینتیس اور اسلام آباد میں دو سو اڑتیس روپے ہے، حیدر آباد میں تین سو روپے، ملتان میں دوسو پچاس ، فیصل آباد میں دو سو ساٹھ اور سوات میں تین سو روپے فی درجن میں انڈے فروحت کیے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ دودھ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں فی لیٹر دودھ دو سو روپے ،لاہور میں ایک سو ستر روپے ، فیصل آباد میں ڈیڑھ سو روپے، ملتان میں ایک سو ساٹھ اور حیدر آباد میں ایک سو ستر سے دو سو روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت ایک سوپینتیس روپے سے بڑھ کر دو سو چھیالیس روپے ہوگئی ہے، دودھ ایک سو سولہ روپے سے بڑھ کر ایک سوچھپن روپے فی لیٹر ہوگيا ہے اور چکن دو سو اسی روپے سےبڑھ کر چار سو ساٹھ روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں ان کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے ، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی ویڈیو لنک پر خطاب میں مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انڈوں کا تذکرہ کیا۔

کوئٹہ میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو اسی سے تین سو روپے تک ہوگئی ہے اور پشاور میں ایک درجن انڈے تین سو روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.