بی این پی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، غضنفر کھیتران
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غضنفر محمد کھیتران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہے کہ ملک عبدالولی کاکڑ غریب عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دینگے جس طرح ان کے والد محترم مرحوم
ملک عبدالعلی کاکڑ نے بلوچستان و بلوچستانی عوام کیلئے قید و بند کی سوبتے کاٹی اور قومی رائشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کا ساتھ دیا اور غریب عوام کی حق حکمرانی کیلئے جدوجہد کی اسی طرح ملک ولی کاکڑ بھی غریب و لاچار عوام کی مدد کرینگے اور ان کی آواز بنیں گے اور مزید انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کی فراخ دلی اس سے ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے نچلے طبقے کے لوگوں کو ایوانوں و دیگر مقامات پر پہنچایا جو تمام پاکستان و بلوچستانی عوام کے سامنے ہے اور یہ بڑی فخر کی بات ہے سردار اختر مینگل نے ہمیشہ قوموں کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کیا سردار اختر مینگل نے تمام اقوام جس میں پشتون، بلوچ، ہزارہ، سندھی، پنجابی اس کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو بھی اوپر جانے میں مدد کی اور سب کو ایک نظر سے دیکھ کر ان کو ہر پلیٹ فارم پر پہنچنے اور ان کی حقوق کی بات کی ہے جو ہمارے لیے اور تمام بلوچستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے
[…] بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری کے والد دین محمد مری رحلت فرما گئے […]