روپے کی قدر میں کمی کا کوئی امکان نہیں‘ وزیر خزانہ کا دعویٰ

0 164

کراچی وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اسٹیٹ بینک نے کہہ دیا ہے کہ روپیہ توازن میں ہے۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ روپے کی قدر مارکیٹ سے ہم آہنگ ہوگئی ہے ،جسے مصنوعی طور پر اونچا رکھا گیا تھا اور اسٹیٹ بینک نے بھی یہ بات کی ہے۔وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ افواہیں نہ پھیلائیں اور ڈالر خرید کر پیسہ ضائع نہ کریں۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے بہت مشکل فیصلے کئے ہیں، تبدیلی کو عام طور پر پسند نہیں کیا جاتا ہے اور اس سے تباہی بھی ہوتی ہے تاہم دنیا کے نظام کیساتھ چلنا چاہتے ہیں، تبدیلی کو مرحلہ وار متعارف کرانا چاہیے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی، ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہے اور ہمیں سرکاری سوچ سے نکلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے، پاکستان 300 ارب ڈالر کی معیشت ہے اور دنیا کھربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کے مقاصد نہیں دے رہی، مارکیٹ ضرورت سے زائد ریگولیٹڈ ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.