انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل بننے کیلئے کوششیں تیز کر دیں
واشنگٹن ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا منصب حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر کے طور پر دنیا بھر کے دورے کرنے والی انجلینا جولی نہایت پرامید ہیں کہ وہ یہ اعلیٰ ترین منصب حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوجائیں گی۔ مؤقر جریدے ’پیپل‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ مجھے نہیں مل سکتا ہے۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ میرا ویژن مجھے ایک دن اس منصب تک لے جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے مزید امن فوج کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو جنسی تشدد کے حربوں سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو مزید مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
[…] انجلینا جولی نے پہلی پوسٹ میں افغان لڑکی کا خط شائع کردیا […]