افغانستان ، بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ
کابل افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ ہرات کے ضلع کاراخ میں پانچ افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے ۔ مذکورہ ضلع میں سترہ افراد لاپتہ ہیں ۔ صوبہ پغلان کے ضلع دریح صالح میں تین افراد سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ سیلاب کے باعث سینکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ ہو گئی ۔ ریسکیو عملہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔