بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے،ضیاءلانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے،کراچی اور بلوچستان کی دہشت گرد تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں،ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،
بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)بنانے کا مقصد بلوچستان کے مسائل صوبے میں رہ کر ہی حل کرنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے مسائل کے لئے لاہور یا لاڑکانہ جانا پڑے،
سینٹ میں پیپلزپارٹی کوووٹ دینے والوں کو شوکاز نوٹس ایگزیکٹو کمیٹی جاری کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکراچی کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری رضوان بھٹی اور دیگر
عہدیداربھی موجود تھے۔میرضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کی ترقی کا جو خواب دیکھا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اسے پورا اور صوبے کے مسائل حل کرے گی، بلوچستان کے وسائل کے مطابق محروم طبقوں سے مذاکرات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بنانے کا مقصد یہی تھا کہ صوبے کے مسائل صوبے میں ہی حل ہوں ہمیں ان کے لیے لاہورر یا لاڑکانہ نہ جانا پڑے بلوچستان عوامی پارٹی ایک ہم خیال لوگوں کا گروپ ہے یہ ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے کسی کی بنائی ہوئی جماعت نہیں