کرونا وائرس کی آڑ میں تعلیم کی بندش کے خلاف سخت مزاحمت کرینگے،عبد الرحمن رفیق

0 238

 کرونا وائرس کی آڑ میں تعلیم کی بندش کے خلاف سخت مزاحمت کرینگے،عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کارکنوں کے اعزاز میں میں ٹی پارٹی سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ جے ٹی آئی کےصوبائی صدر محمد حسن شہاب،ضلعی

صدر حافظ فضل الرحمان سمالانی اورضلعی جنرل سیکریٹری حافظ محمد موسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 7 اپریل بروزِ منگل کرونا کی آڑمیں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی ممکنہ بندش کے خلاف جے ٹی آئی کے زیر اہتمام 2بجے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے

ہوئے پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرے گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں تعلیم کی بندش کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے ایک تو پچھلے سال تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہوا جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں اساتذہ بے روزگار اور ادارے بند ہوئے جس کے ساتھ حکومت نے ایک پائی کا تعاون بھی نہیں کیا

انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی فیصلے کی روشنی میں جے ٹی آئی ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی بھرپور احتجاج کررہی ہے جس تمام تعلیمی اداروں کے طلبا بڑی تعداد میں شرکت کرکے حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کرتے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.