انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

0 157

انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے

 

مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سندھ، بلوچستان، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ مرنے پڑیں گے،الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.