زیارت معیاری تعلیم کے بغیر جدیددور کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا
زیارت معیاری تعلیم کے بغیر جدیددور کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،معیاری تعلیم کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،اساتذہ اپنے فرائض منصبی ایماندار ی سے ادا کریں ،گھر بیٹھے اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد دمڑ ،ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی ،ڈی ای او لطیف اللہ غرشین ،غلام رسول کاکڑ ،شمس الدین ،علاوالدین ،امیر محمد طوفان ،محمد نوردمڑ ،نجم الدین ثاقب نے محکمہ تعلیم زیارت کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی عبدالجلیل دمڑ ،ملک گل رنگ عیسیٰ خیل ،ملک بڈو ،عبدالستار کاکڑ امان اللہ سارنگزئی بھی مو جود تھے ۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں وہ نوجوان نسل کو اچھی تعلیم اور تربیت فراہم کریں اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔انہوںنے کہا تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہی ہے ،دنیامیںجن قوموں کی ترقی کی منازل طے کی ہے وہ تعلیم ہی کی بدولت بلند مقام حاصل کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اس سلسلے میں ہر تین مہینے بعدپروگرام منعقد کریں گے جس میں بیسٹ ٹیچرز اور بیسٹ سٹوڈنٹ کا انتخاب کرکے تین ،تین لاکھ روپے بیسٹ ٹیچرز اور بیسٹ سٹوڈنٹ کو دیں گے ۔صوبائی وزیر نے اساتذہ کے لیے بس دینے کابھی اعلان کیا اور سیمینار میں بہتر کارکردگی دکھانے پر گورنمنٹ ہائی اسکول چینہ زیارت کے طلباء کے لیے تیس ہزار روپے نقد رقم دینے کا اعلان کیا۔