خیبر پختونخواہ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا،بنوں میں ایک سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
بنوں لاہور سے متواتر 2 پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخواہ سے بھی پولیو کیس سامنے آگیا،بنوں میں ایک سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ، رواں برس ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ذرائع وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کی ایک سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ ملک میں پولیو کیسز کے سامنے آنے کا متواتر تیسرا روز ہے۔ گزشتہ دو دن میں لاہور سے 2 پولیو کیسز سامنے آئے، اقبال ٹان کے 10 سالہ بچے اور اگلے ہی روز داتا گنج بخش ٹان کی 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد لاہور میں کل پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی۔حالیہ کیس سامنے آنے کے بعد اب رواں برس ملک میں مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے، جن میں سے خیبر پختونخواہ میں 4، قبائلی علاقوں اور پنجاب میں 3، 3 اور سندھ میں 1 کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
[…] پولیو وائرس اب کون کونسے ملک میں موجود ہے؟جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں […]