جرمنی،ڈارک نیٹ کی وال اسٹریٹ مارکیٹ بند ، تین ملزمان گرفتار
برلن جرمن پولیس نے عالمی سطح پرکی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں ڈارک نیٹ کے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، نیٹ ورک پر اپنے اکائونٹ چلانے والے ساڑھے پانچ ہزار کے قریب فروخت کنندگان چوری شدہ ڈیٹا، جعلی دستاویزات اور منشیات کی تجارت کرتے تھے۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی عمریں 22 سے 31 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے عالمی سطح پرکی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں ڈارک نیٹ کے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان جرمن شہری ہیں اور ان کی گرفتاری بھی جرمنی سے ہی عمل میں آئی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار ملزمان ڈارک نیٹ پر ایسا غیرقانونی نیٹ ورک چلا رہے تھے جس کا نام انہوں نے وال اسٹریٹ مارکیٹ تجویز کیا تھا۔ عالمی سطح پر کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ملین رجسٹرڈ اکائونٹس کی حامل اپنی طرز کا یہ دنیا کا دوسرا بڑا نیٹ ورک تھا۔جرمن پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک پر اپنے اکائونٹ چلانے والے ساڑھے پانچ ہزار کے قریب فروخت کنندگان چوری شدہ ڈیٹا، جعلی دستاویزات اور منشیات کی تجارت کرتے تھے۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی عمریں 22 سے 31 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔جرمن پولیس کے مطابق مشتبہ ملزمان کو جرمنی میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی ادارے بی کے اے کے اہلکاروں نے وفاقی جرمن صوبوں ہیسے، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور باڈن ورٹمبرگ میں مارے جانے والے چھاپوں کے دوران گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا مگر ذرائع ابلاغ کو اس کی اطلاع گزشتہ روز دی گئی۔جرمنی کے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق فیڈرل کرائمز آفس کے اہلکاروں کو مشتبہ ملزمان تک پہنچنے میں طویل تحقیقاتی عمل سے عرصے تک گزرنا پڑا۔ملزمان کے خلاف تحقیقات میں جرمنی کے تحقیقاتی اداروں نے جرمنی کی سائبر کرائمز ایجنسی زیڈ آئی ٹی، یورپی پولیس ایجنسی یوروپول اور امریکہ و ہالینڈ کے تفتیشی و تحقیقاتی اداروں سے بھرپورمدد و معاونت حاصل کی۔