گوتم گھمبیر کا شاہد آفریدی کو نفسیاتی علاج کروانے کا مشورہ

0 187

نئی دہلی  سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے شاہدآفریدی کو نفسیاتی علاج کروانے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر ویزے اب بھی جاری کیے جا رہے ہیں، شاہد آفریدی آئیں، ان کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے میدان کے اندر اور باہر تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے، حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات گیم چینجر میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر ہیں، ریکارڈز اور شخصیت کسی کام کی نہیں، ایسے لوگوں کو ہم اپنی زبان میں سڑیل کہتے ہیں۔جواب میں گوتم گھمبیر نے بھی شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تم مضحکہ خیز شخصیت کے مالک ہو، پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر بھارتی ویزے اب بھی مل رہے ہیں، تم آئو میں خود تم کو لے کر ماہر نفسیات کے پاس علاج کیلئے لے کر جاں گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.