محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے آفیسران اور اہلکاروں کے ہے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے

1 190

کوئٹہ:۔ محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے آفیسران اور اہلکاروں کے ہے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے اس تربیتی پروگرام میں محکمے کے افیسران اور دیگر اہلکاروں کو جدید طرز پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ موجودہ دور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بہتر اور مزید پروفیشنل طریقے سے ادا کر سکیں اس کے علاوہ موجودہ حالات میں عوام تک مستند خبریں، معلومات آگاہی اور حکومتی اقدامات کو الیکٹرونک،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔موجودہ صورتحال میں افسران کی تربیت سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہونے کے علاوہ حکومتی پبلسٹی میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ الیکٹرونک اور پرنٹ کے علاوہ افسران کو سوشل میڈیا سے متعلق جدید مہارتیں سکھانے سے صوبائی حکومت اور صوبائی محکموں کی تشہیر مزید بہتر طریقے سے کی جاسکے گی ۔جبکہ پل پل بدلتے حالات کے مطابق افسران بھی بروقت تیار ہوں ۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد افسران اور اہلکاروں کی پروفیشنل مہارت کو مزید بہتر اور انہیں جدید طرز پر جدید دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ صوبائی حکومت کا ایک اہم اور ضروری محکمہ ہے جو حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے اور عوام کے مسائل سے حکومت اور ان کے اداروں کو آگاہ رکھنے کا کام نہایت زمہ داری سے کام کررہا ہے لہذا موجودہ دور میں افسران کو جدید مہارتوں سے ہم آہنگ کرنے اور حکومتی تشہیر ی نظام کو جدید طرز اور تیز رفتار کرنا بے حد ضروری ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک )موجودہ دور حکومت میں کل سرکاری قرضوں میں 12.5کھرب روپے کا اضافہ ہوا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.