فیضان جتک کے ناحق قتل اور ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،غضنفر محمد کھیتران

0 206

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر غضنفر محمد کھیتران نے اپنے جاری کردہ مزمتی بیان میں کہا ہے کہ سریاب روڈ پر پیش آنے والا واقعہ افسوسناک و قابل مذمت عمل ہے پولیس ایگل سکواڈ کے فائرنگ سے جانبحق ہونے والا نوجوان فیضان جتک کے ناحق قتل اور ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ایسے دن نہیں ہے کہ

ہم کسی نوجوان کی لاش نا اٹھائیں آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ خداراہ بلوچستان کے لوگ بھی انسان ہے ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے۔ اور مزید کہا کہ پولیس گردی کی وجہ سے ہمارے سینکڑوں نوجوان موت کے موں میں گئے ہے جس کی آج تک ناکوئی تحقیقات ہوئی ہے نا ملزمان کو گرفتا کیا جاتا ہے خداراہ بلوچستان کے عوام کو مجبور نا کیا جائے کہ وہ قانون

ہاتھ میں لے اور کسی چیز کو نقصان پہنچائے تو لہذا موجودہ حکومت وقت اگر واقعی میں حکمران ہے تو شہید فیضان جتک کے قتل کی تحقیقات کریں اور لواحقین کو انصاف فراہم کریں۔ اور جو بھی پولیس اہلکار اس جرم میں ملوث ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بلوچستان کی عوام مزید غم، ستم، ظلم برداشت نہیں کرسکتے اور نا مزید پولیس گردی برداشت کرینگے۔ مزید اللہ پاک سے دعا کی کہ للہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں۔ 🇬🇭

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.