اقتدار سے محرومی کے بعد عمران نیازی مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،فضل الرحمن

0 157

سلام آباد/کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم روزل اول سے متنبہ کررہے تھے کہ عمران نیازی کو بیرونی طاقتوں نے میدان میں اتارا ہے لیکن کوئی یقین نہیں کررہا تھا۔اب پاکستان کے تین ٹکڑے اور فوج کے ٹوٹ جانے کی گولڈ سمتھ اینڈ کمپنی کی دلی خواہش کو وہ بالآخر اپنی زبان پر لے آئیں، جس سے ہماری دعوے کی تصدیق ہوتی ہے ۔ لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ملک عمران خان جیسے بیرونی طاقتوں کے

 

پروردہ مسخروں کا نہیں ، کروڑ جانثاران اسلام کا ملک ہے ۔ پاکستان کی قومی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستان کو ایک زنجیر میں پھرو کر ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔پاکستان کی مذہبی قوتیں اور بالخصوص جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ٹکڑے کرنے والوں کے منہ توڑ کے رکھ دے گی۔عمران نیازی کے گولڈ سمتھ جیسے سرپرستوں کے پاکستان سے متعلق خواب کو ہم ہزار ٹکڑے کردیں گے لیکن پاکستان کی سلامتی اور آئینی رول تک محدود فوج کے وقار پر آنچ آنے نہیں دیں گے

 

۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عمران نیازی مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ، اب ان کی پارٹی کے کئی ٹکڑے ہونے والے ہیں ۔ اس لئے وہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کے واہییات بکنے لگا ہے ۔ پاکستان اور اس کی آئینی کردار تک محدود ہونے والی فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ وہ اپنے گولڈ سمتھ اور زیک سمتھ کے پاس لندن جاکر تین ماہرین نفسیات سے اپنی علاج کروائیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.