کسی سیا سی جماعت میں شمولت اختیار کر نے کا فیصلہ نہیں کیا ،نور محمد دمڑ
ہرنائی(نامہ نگار) سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ ضلع زیا رت اور ہرنائی میں 16یونین کونسلز میں سے 9نشستوںپر بلو چستان عوامی پارٹی کوجبکہ 7نشستوںپرپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو کامیابی حاصل ہو ئی ہے ،سنجاوی یونین کونسل سے آزاد امیدوار دنیا ءخان اندڑ نے بلو چستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ،مونسپل کمیٹی سنجاوی سے چیئر مین بلوچستان عوامی پارٹی کا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے نو منتخب ممبر ان دنیاءخان اندڑ ، عطاءاللہ بلوچ، حاجی عثمان ، عصمت اللہ ، ایاز خان خروٹی بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی، زیارت اور سنجاوی میں میرے حلقے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے بھر پور حصہ لیاجس میں 16یونین کونسلز میں سے 9نشستوں پر بلو چستان عوامی پارٹی کوجبکہ 7نشستوں پرپی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمعیت علماءاسلام ،پشتونخواءمیپ ، عوامی نیشنل پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ، انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سنجا وی میں 9یونین کونسل ہیں جن میں سے 4نشستوں پر بلو چستان عوامی پارٹی جبکہ 4نشستوں پر پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں اورایک نشست پر آزاد امیدوار دنیاءخان کا میابی حاصل ہو ئی، انہوں نے کہاکہ سنجا وی سے آزاد امید وار دنیاءخان نے بلو چستان عوامی پارٹی کی حمایت کر نے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اور لسبیلہ کے علا وہ صوبے بھر میں 29مئی کو ہونے والے کامیاب اور پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر حکومت بلو چستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس موقع پر کونسلر دنیاءخان نے کہا ہے کہ بلدیات انتخابات میں کامیاب ہو نے کے بعد اپنے بزرگوں و دیگر عزیز وں کے مشورے کے بعد میں نے بلو چستان عوامی پارٹی کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ابھی تک کسی سیا سی جماعت میں شمولت اختیار کر نے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔