بابر اعظم اسپانسرشپ سے کتنا کماتے ہیں؟
بابر اعظم اسپانسرشپ سے کتنا کماتے ہیں؟
بابر اعظم اسپانسر شپ سے بڑی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔اس بات سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانی کرکٹرز قومی اور بین الاقوامی برانڈز کی جانب سے اسپانسر شپ سے بڑی آمدنی حاصل کرتے ہیں، لیکن یہ معاوضہ کتناہوتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔بڑی اور نامور کمپنی اوپو، ہواوے، پیپسی، اور ایچ بی ایل جیسے برانڈز پاکستانی ٹیم کے ارکان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، رضوان اور شاداب خان کو اسپانسر کرتے ہیں، جس میں ان کرکٹرز کا معاوضہ 20ہزار ڈالرز سے شروع ہوکر 1لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز کے درمیان ہوتا ہے۔
بابر اعظم تمام فارمیٹس کے سب سے مشہور اور قابل تعریف کپتان ہیں جنہیں پی ایس ایل، ورلڈ کپ اور دیگر میچوں میں کچھ بڑے برانڈز نے سپانسر کیا ۔ ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم ان اسپانسر شپ ڈیلز کے ذریعے تقریباً 2 لاکھ پچاس ہزار ڈالر سالانہ کمارہے ہیں، بابر اعظم نے گرے نکولس، اوپو، ایچ بی ایل، ہیڈ اینڈ شولڈرز اور ہواوے جیسے بڑے نام کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کے کچھ بڑے نام جیسے شعیب اختر، شاہد آفریدی بھی برانڈ سے کروڑوں روپے کماتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ وہ بڑی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
[…] بابر اعظم اسپانسرشپ سے کتنا کماتے ہیں؟ […]