بالی وڈ کو بڑا صدمہ، مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں

3 944

بالی وڈ کو بڑا صدمہ، مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں

بھارتی لیجنڈ اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کرگئیں۔300 سے زائد بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سلوچنا لتکر کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔اداکارہ کے انتقال سے کچھ دیر پہلے ہی ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا

بابر اعظم اسپانسرشپ سے کتنا کماتے ہیں؟

اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یاد رہے کہ 1940 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں،جس میں ان کی چند قابل ذکر فلمیں مراٹھی میں “سسورواس”، “واہنیچیا بنگدیا”، اور “دھکتی جاو” اور “آئے دن بہار کے”، “گورا اور کالا”، “دیوار”، “تلاش” اور “آزاد” ہیں۔

عافیہ صدیقی کے حوالے سے سعد رضوی کا بڑا اعلان

 

You might also like
3 Comments
  1. […] بالی وڈ کو بڑا صدمہ، مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں […]

  2. […] بالی وڈ کو بڑا صدمہ، مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں […]

  3. […] بالی وڈ کو بڑا صدمہ، مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.