جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی پربڑا الزام لگادیا

0 292

جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی پربڑا الزام لگادیا

حافظ نعیم الرحمان نے پی پی پر سنگین الزام لگادیا، ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی روایت ہے کہ وہ مینڈیٹ کو نہ مانے چاہے ملک ہی کیوں نہ ٹوٹ جائے، ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے یہ لوگ ممبران کو خریدتے ہیں اور ڈراتے ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کی چاپلوسیوں میں لگے ہوئے ہیں، 9 مئی کو جواز بنا کر چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی پر سنگین ترین الزامات لگادیئے کہا کہ پی پی کی روایت ہے مینڈیٹ نہ مانا جائے

بالی وڈ کو بڑا صدمہ، مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں

چاہے ملک ہی کیوں نہ ٹوٹ جائے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمبر پورے ہیں ہمارا میئر بننے جارہا ہے، ن لیگ کو دیکھنا چاہئے کونسی جماعت کراچی کی خدمت کرسکتی ہے، ن لیگ کے لوگ اور نمائندے بھی چاہتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ کریں،

عافیہ صدیقی کے حوالے سے سعد رضوی کا بڑا اعلان

کچھ بھی ہوجائے پی پی کے نمبرز پورے نہیں۔کے الیکٹرک کیخلاف کیس کی سماعت کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے اور کے الیکٹرک کا آڈٹ کروایا جائے، کے الیکٹرک مافیا بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا ہے، تاہم اس کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

اہم شخصیت کی طبعیت ناساز ہوگئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.