لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،شعیب نوشیروانی

0 200

کوئٹہ(خ ن)چیئرمین لوکل کونسلز وفنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی اور کو چیرمین صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سردار سرفرازچاکر خان ڈومکی کے زیر صدارت لوکل کونسلر و فنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری خزانہ بابر خان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف ،اسپیشل سیکرٹری خزانہ حبیب الرحمٰن جاموٹ اور لوکل کونسلر کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے ہم کوشاں رہے گے لوکل گونمنٹ کی اختیارات اور مضبوطی کیلئے ہماری حکومت تمام صلاحتوں کو برے کا لا کر جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مربوط نظام مرتب کر ینگے صوبے کے تمام لوکل کونسلر کیلئے گرانٹ ان ائیڈ تقریباً سولہ بلین روپے سے بڑھا کر پنتیس بلین، لوکل کونسلز کے تنخواہوں پینشن گریجویٹی اور ان کے بقایا جات کیلئے ایک ارب کی خطیر رقم مختص کرنے کی سفارشات زیر غور لائینگے ان کی عمارات کی تعمیر و مرمت اور مشینری کی فراہمی کیلئے دو ارب روپے رکھنے کی تجاویز کو مدنظر رکھ کر عملی شکل دینگے انہوں نے کہا کہ لوکل کونسل کے ادائیگیوں کے نظام کو شفاف اور بہتر بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ سافٹ وئیر سیف سٹم اپنانے کیلئے موثر نظام ضروری ہے اور اس کے ساتھ لوکل کونسلز کی ادائیگیوں کیلئے آڈٹ اور مربوط پالیسی کی تجاویز پر غور کر ینگے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا لو کل کونسل کے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ملازمین اور پیشنر ز کا ڈیٹا یکجا کرنے اور اس کی بنیاد پر درست تخمینہ جات تشکیل دینے کیلئے نظام وضع کرینگے اور اس کے ساتھ لوکل کونسلز کے آمدن و محصولات کی تفصیلات اور تخمینہ جات کو لوکل کونسل فنانس کمیشن کے سامنے لا نا اشد ضروری ہے اس موقع پر سکریٹری خزانہ بابر خان نے کہاکہ لوکل کونسلز کے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے فنڈز تقریباً دو سو فیصد بڑھانا زیر غور ہیں اور اس کے علاوہ M I S ، سیف سسٹم اور پری آڈٹ کا نظام بھی سفارشات میں شامل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.