اللہ معصوم فلسطینیوں کے قاتلوں کو برباد کرے، خطبہ حج میں امام مسجد الحرام کی دعا

0 180

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام اور حج کے خطیب، شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسلمانوں کو تقویٰ، اتحاد، نیکی اور صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے ایمان والوں کو نصیحت کی کہ وہ اللہ سے ڈریں اور شیطان کے وسوسوں سے بچیں۔

خطبہ حج میں امام کعبہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اور یہ دین مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی برائی کو مٹا دیتی ہے، اس لیے نیکی کی طرف بڑھنا چاہئے، اور عبادت ایسی کرنی چاہئے جیسے اللہ کو دیکھ رہے ہوں۔

شیخ صالح بن عبداللہ نے فرمایا کہ دین کے تین درجے ہیں جن میں سب سے اعلیٰ درجہ “احسان” ہے، والدین کے ساتھ حسن سلوک، وعدوں کی پاسداری اور حیا بھی ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کے دوران ذکر، دعا، اور نیکی کے کاموں میں تعاون کرنا چاہئے، جبکہ جھوٹ اور برے کاموں سے بچنا ضروری ہے۔ اللہ صبر کرنے والوں کو مکمل اجر عطا کرتا ہے۔

خطبہ کے اختتام پر امام کعبہ نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کیں، خصوصاً فلسطینی بھائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
“اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرمائے اور معصوم بچوں اور خواتین کے قاتلوں کو تباہ و برباد کر دے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔”

امام مسجد الحرام نے عالم اسلام کے اتحاد، امن و سلامتی، اور دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعائیں بھی کیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.