ہزاروں افراد پر مشتمل صنعت کیخلاف اقدامات کے احکامات واپس لئے جائیں،ایکشن کمیٹی

0 159

کوئٹہ (پ ر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے نمائندگان کی بڑی تعداد شریک تھی۔احتجاجی کیمپ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں پورے ملک میں کہیں بھی ایسے انوکھے اقدامات نہیں کئے جاتے جو تجربات بلوچستان میں کئے جارہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے جہاں کرپشن میں اضافہ ہوگا وہیں ہزاروں افراد کے بیروزگار ہونے کا اندیشہ بھی موجود ہے،اس وقت جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں وہ زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے گرانٹ فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے اس سے صوبے کے وینٹری لیٹر پر موجود صنعت کو ریلیف ملے گا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پرنٹ میڈیا کے دیگر مسائل کو بھی سنجیدگی سے دیکھیں ہزاروں افراد پر مشتمل صنعت کیخلاف اقدامات کے احکامات واپس لئے جائیں۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کی بقاء کی جنگ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اسی لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا عیدالاضحیٰ کے روزبھی علامتی احتجاجی کیمپ منعقد کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.