فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں،احسان سپاری

0 132

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف پاکستانی ٹک ٹاکر احسان سپاری نے کہا کہ فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام و نسل کشی کی پرزور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام و نسل کشی جاری ہے جس پر اقوام عالم، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے معروف ٹک ٹاکر احسان سپاری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کے جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ فلسطینی مسلمانوں کو آزادی مل سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.