امجد علی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر مقرر
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امجد علی خان نیازی عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر مقرر تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولیٹیکل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا یاد رہے کہ امجد علی خان کو پارٹی کے لئے لازوال خدمات پر پولیٹیکل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اس محبت، خلوص اور خاص طور پر مشکل کے اس دور میں مجھ پر اعتماد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی وقت کی اشد ضرورت ہے۔