ملک ریاض کا پاکستان کی 5یونیورسٹیوں کے 25طلبا کو سائنس اینڈٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرانے کا اعلان

0 122

اسلام آ باد: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے پاکستان کی 5یونیورسٹیوں کے 25طلبا کو سائنس اینڈٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے کہا ہے کہ 25 طالب علموں کے تعلیمی اخراجات بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ برداشت کرے گا، انشااللہ ہر سال25بچوں کو پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔انہوں نے بتایا کہ این ای ڈی کراچی، یوای ٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی، پشاوریونیورسٹی او رقائداعظم یونیورسٹی اسلام ا?باد سے طلبا پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ جن طلبا کو پی ایچ ڈی کے لیے بھیجا جائے گا ان سے بانڈسائن کریں گے، طلبا پی ایچ ڈی مکمل کرکے پانچ سال تک حکومت پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.