بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 22 سالہ شہری زخمی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 22 سالہ شہری زخمی ہو گیا، پاک فوج نے مئوثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر مؤثرجوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا گیا۔
[…] ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے […]