دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس طرح دہشتگردی کی فنڈنگ کرتا ہے، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

4 406

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت فیٹف سے شئیر کر دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف شواہد ہمارے پاس موجود ہیں اور یہ شواہد ہم ہر فورم پر پیش کریں گے۔بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور ہم بتائیں گے کہ کس طرح بھارت دہشت گردی

کے خلاف فنڈنگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کی مالی اعانت کے ”ٹھوس ثبوت” شیئر کیے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)سے بھارت کو کٹہرے میں لانے اور اس کی دہشت گردی پرمشتمل سرگرمیوں پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کی کارروائی بھارت کی دہشت گردی کے لیے مالی اعانت کے ثبوت دیکھنے کے بعد طے کرے گی کہ یہ تکنیکی ہے

یا سیاسی فورم ہے۔بھارت، افغانستان کی سرزمین کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ لاہور میں جوہر ٹان بم دھماکے نے ہمارے خدشات کو ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندر مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، وہاں بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ اقدامات کر رہا ہے۔کورونا کے دوران جو ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں اس میں وہ بے نقاب ہوچکے ہیں

You might also like
4 Comments
  1. […] /اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دلی کے ساتھ مذاکرات […]

  2. […] آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر […]

  3. […] آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ اورآزاد کشمیر کے […]

  4. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.