ملک میں مسابقتی عمل کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کے نئے بلاکس دئیے جارہے ہیں ،حماد اظہر

1 346

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جاپانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی ۔وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں مسابقتی عمل کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کے نئے بلاکس دئیے جارہے ہیں۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ نئے بلاکس کی نیلامی سے ملک میں تیل وگیس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،جاپانی کمپنیاں تیل وگیس کے بلاکس کی نیلامی میں حصہ لیں ۔ وزیر توانائی نے کہاکہ حکومتی اقدام سے مقامی تیل و گیس کی پیدوار میں اضافہ راور درامدی بل کم کرنے میں مددملے گی۔حماد اظہر نے جاپانی سفیر کو گردشی قرضے میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ دی ۔ حماد اظہر نے کہاکہ ایک سال میں گردشی قرضے کا بہاو 538 سے کم کرکے 177 ارب پر لائے ہیں ،حکومتی اقدام سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے

۔ حماد اظہر نے کہاکہ صنعتی صارفین کے لئے پیکج سے بجلی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔وزیر توانائی نے جاپانی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل وتقسیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔وزیر توانائی نے بلوچستان سمیت دوردراز علاقوں میں آف گرڈ سلوشن کے لیے تکنیکی سٹڈیز کے لئے جاپانی تعاون کی بھی درخواست کی ۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان متبادل توانائی ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون کے لئے انرجی ٹرانزیشن اینیشیٹو شروع کر رہا ، اس اقدام کے تحت دس ارب ڈالر کی مالی امداد دے جائے گی۔جاپانی سفیر نے حماد اظہر کو ایشیا گرین پارٹنرشپ منسٹیرئل میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.