کیا خیبر پختونخوا حکومت کے خرچے پر پریس کانفرنس کرنا جائز ہے؟عطا تارڑ
کیا خیبر پختونخوا حکومت کے خرچے پر پریس کانفرنس کرنا جائز ہے؟عطا تارڑ
لاہور(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاوس میں پریس کانفرنس کی جس پر عطا تارڑ برہم ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ
یہ پریس کانفرنس کے لئے بھی سرکاری جگہ چنتے ہیں تا کہ خرچہ بچ جائے اور خیبر پختونخوا حکومت کا خرچہ ہو۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں پارٹی دفترنہیں ہے؟ کیا خیبر پختونخوا حکومت کے خرچے پر روز پریس کانفرنس کرنا جائز ہے؟عطا اللہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ خان کی پانی
کی بوتل کا درس دینے والے نوٹس لیں۔واضح رہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاوس میں پریس کانفرنس کی تھی جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سوال اٹھادیا ہے۔