جنرل ضیاءکی آمریت انتہا پسندی،کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن کی ماں ہے،بلاول بھٹو
جنرل ضیاءکی آمریت انتہا پسندی،کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن کی ماں ہے،بلاول بھٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جنرل ضیاءالحق کی آمریت پاکستان
میں انتہاپسندی، کلاشنکوف کلچر اور ہیروئین کی ماں ہے، 45 سال قبل آج کے دن تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر کے ہاتھوں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا، پاکستان آج تک جن سیاسی، معاشی اور معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، ان کے تانے بانے جنرل
ضیاءکے سیاہ دور سے ملتے ہیں، جنرل ضیاء نے پاکستان کی سیاسی و معاشرتی زندگی میں لسانیت و رقیوارانہ سوچ کا زہر گھولا،انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر ضیا نے جمہوریت پسند و وفاق پرست سیاسی
جماعتوں پر زمین تنگ کردی تھی،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، ڈکٹیٹر ضیاالحق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو جیلوں میں بند کردیا،
کوڑے مارے گئے اور جلاوطن ہونے پر مجبور کیا گیا، پاکستان کے عوام نے جنرل ضیاءاور اس کی غاصبانہ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستان کے عوام آج تک ڈکٹیٹر ضیاءکی سوچ اور باقیات سے نبرد
آزما ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور تحریک بحالی جمہوریت کے دور کے جیالوں سمیت ایم آر ڈی میں شامل تمام سیاسی کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں،تحریک بحالی جمہوریت کے دوران عوام نے ملک میں بحالیِ جمہوریت کے لیے نہ صرف انتھک
جدوجہد کی بلکہ بے مثال قربانیاں بھی دیں،پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کے محافظ کا کردار ادا کرتی رہے گی،پی پی پی قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے