شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے،فرح عظیم شاہ

1 305

شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کو ئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں شدید بارش سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی سے شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فوری طور پر محکمہ پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جلد از جلد پیش کریں ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا ہے

 

کہ حکومت کی جانب سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ایم سی کیو اور پی ڈی ایم اے کو ریسکیو امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لانے، شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور متاثرین تک بروقت رسائی اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کویٹہ کے نواحی علاقوں میں برساتی نالوں سے شدید نقصانات ہوئے ہیں جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھ افراد جانبحق اور تیرہ کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیراعلی بلوچستان شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] موجودہ صورتحال میں عوام کے علاج و معالجے کیلئے تمام سہولیات فراہم کرینگے،فرح عظیم شاہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.