ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی کی کارکردگی قابل ستائش ہے، شرجیل نور

0 247

جھل مگسی (خ ن)ڈپٹی کمشنر ضلع جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بی ایچ یوز اپنا موثر انداز میں کردار ادا کررہے ہیں ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی کی کارکردگی قابل ستائش ہے جن کی نگرانی میں ضلع جھل مگسی کی عوام کو ان کی دہلیز پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے دور دراز علاقوں میں بی ایچ یوز کی کارکردگی قابل ستائش ہے اس لئے ان میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی امداد مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی ضلع

 

جھل مگسی کے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سند دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران محکمہ ہیلتھ اور پی پی ایچ آئی کا دیگر عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور نے کہاکہ حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے طبی شعبے میں دور جدت کو خاطر ملحوظ رکھ کر نئی اور جدید مشینری فراہم کررہی ہے اس کی بدولت لوگوں کا مقامی سطح پر بھی مختلف وبائی امراض کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ پی پی ایچ آئی بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے

 

جس کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ جھل مگسی ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں مصروف تمام محکموں کے آفیسران اور ان کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی تاکہ دیگر آفیسران میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ مزید پروان چڑھ سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.