چیمپئیز ٹرافی 2025؛ افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کو ہوگی

0 71

چیمپئیز ٹرافی 2025؛ افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کو ہوگی

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے افتتاحی اور فائنل میچ سے متعلق پی سی بی نے آگاہ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں نے اپنی آمد سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔روایتی حریف انڈیا کی ٹیم نے بھی پاکستان آمد سے متعلق آئی سی سی کو یقین دہانی کروادی ہے دیگر ٹیموں میں،بنگلادیش، انگلینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
قبل ازیں چیمپئیز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا تھا کہ آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا، پہلے گروپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو جبکہ فائنل 9 مارچ کو رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کریگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.