بھارت ایک ترمیم کے ذریعہ کشمیریوں کی حق خودارادیت ختم نہیں کر سکتا،وزیرخارجہ

0 172

اسلام آباد  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایک ترمیم کے ذریعہ کشمیریوں کی حق خودارادیت ختم نہیں کر سکتا،آرٹیکل 370میں ترمیم سے کشمیر کا مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے،کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہی حل ہو گا، پاکستان کل بھی کشمیرکی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا تھا اور آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کوئی ترمیم ختم نہیں کر سکتی،موجودہ کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان سیکیورٹی کونسل میں جانے کا بھی حق رکھتا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کے کردار پر غور کیا جا رہا ہے، کشمیر کے مسئلے کا پوری دنیا اور پوری مسلم امہ کو نوٹس لینا چاہیے۔پیر کو نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کل بھی کشمیرکی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا تھا اور آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہی حل ہو گا، بھارت ایک ترمیم کے ذریعہ کشمیریوں کی حق خودارادیت ختم نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ آرٹیکل 370میں ترمیم سے کشمیر کو حاصل کر لے گا اور مسئلہ حل ہو گیا ہے تو یاد رکھے آج سے مسئلہ کشمیر مزید بڑھ گیا ہے، پاکستان اس قسم کی ترمیم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کل بھی کشمیر کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے، بھارت ترمیم سے کشمیریوں کے دل اور خیالات کو تبدیل نہیں کر سکتا، پاکستان کی خواہش تھی کہ مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کیا جائے لیکن اس ترمیم سے مسئلہ اب بگڑ گیا ہے، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کوئی ترمیم ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت خود ہی کشمیر ایشو کو عالمی دنیا کے سامنے لے آیا ہے،کشمیری رہنمائوں کی گرفتاری پر پاکستان مذمت کرتا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر مسئلہ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے اور کشمیریوں پر جاری مظالم اور بھارت کی جانب سے مزید 70ہزار فوج کی تعیناتی پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا ہے جبکہ موجودہ کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان سیکیورٹی کونسل میں جانے کا بھی حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کے کردار پر غور کیا جا رہا ہے، کشمیر کے مسئلے کا پوری دنیا اور پوری مسلم امہ کو نوٹس لینا چاہیے۔(اح+ا)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.