بلوچستان کو بلاتعطل بجلی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے گا، ایرانی صدر

0 200

تہران:ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم ریئسی نے کہا ہے ہے کہ بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ ایران کے نو منتخب صدرسے تہران میں ملاقات کی۔پاکستانی وفد سے گفتگو ایرانی صدر نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے درپیش حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ابراہیم ریئسی سے گوادر، تربت، پنجگور اور مکران ڈویژ ن کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کردی۔
ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ایران میں پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے اور اقتصاد ی تعلقات کے استحکام پر اتفاق کیا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.