آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر

2 223

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر

برمنگھم(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

 

یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے جارح مزاج کھیل پیش کیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔

 

کامن ویلتھ گمیز کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 گول کی ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کی ٹیم میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا

 

قبل ازیں قومی ٹیم کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

پول اے میں آسٹریلیا سے ہار کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری امریکہ کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان […]

  2. Impurce says

    However, the effect of OA did not completely abolish the ability of CTLA- 4 to induce IL- 2 production, likely owing to the constitutive Akt activation in Jurkat T cells 25. what are the side effects of doxycycline Pharmacomicrobiomics a novel route towards personalized medicine.

Leave A Reply

Your email address will not be published.