جی ٹی اے اساتذہ کا تادمِ مرگ بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

0 301

کوئٹہ (پ ر)جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے قائدین حاجی مجیب اللہ غرشین کی قیادت تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے، اساتذہ کرام کے جائز مطالبات اساتذہ اپگریڈیشن سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 6 جنوری 2022 کو اپگریڈیشن کمیٹی کو بھجوا دی تھی ، جس پر سات ماہ گزرنے کے باوجود کمیٹی چیئرمین اساتذہ تعلیم و طلباءدشمن بیوروکریٹ سیکریٹری قانون نے تاحال میٹنگ کال نہیں کی، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ سیکریٹری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکام کو خاطر میں نہیں لاتے ، صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور18

 

جولائی سے عملی طور پر احتجاج جاری رہا اور اب جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے سفید ریش قائدین 3اگست سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر تادمِ مرگ بھوک ہڑتال شروع کردیا ہے ، جس سے ان کی حالت بگڑتی جارہی ہے خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار صورتحال پیش نہ ہو، مذکورہ سیکریٹری قانون و سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں وہ اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرکے اساتذہ کرام کے جائز مطالبات سمری منظور کریں اور ان بیوروکریٹس کو کلیدی پوسٹوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے، اس کے لئے شرط یہ ہیں کہ آپ خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں یہ تب ممکن ہے ، ویسے بھی آپ کے پاس بہت کم وقت ہے ، اس کم وقت میں کوشش کریں کہ اساتذہ کرام کے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا ازالہ بھی کریں ،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.