آرمی چیف سے سعودی اور اماراتی وزیرخارجہ کی ملاقات ،بھارتی اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو حل کرنے کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی،آئی ایس پی آر
راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اور اماراتی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں انھوں نے بھارتی اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو حل کرنے کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔جمعرات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور امارت کے وزرائے خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت ہوئی اس کے علاوہ خطے کی سلامتی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسعودی عرب اوریواے ای کے ساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات پرفخرہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی اورامارتی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا،دونوں وزرائے خارجہ کی کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔